۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جامعۃ الکوثر

حوزہ/شب 27 رجب المرجب بعثتِ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب 27 رجب المرجب بعثتِ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جشن کا آغاز برادر قاری غلام رسول ولایتی نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ برادر منور علی مخلصی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے منقبت خوانی کے لئے برادر اصغر عباس حیدری کو مدعو کیا جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں جامعہ اہل البیت علیہم السلام کے طلاب کی طرف سے تواشیح پیش کی گئی۔

صدارتی خطاب سے قبل جامعۃ الکوثر کے طلباء میں سے برادر محمد عمار یاسر، برادر ثاقب علی اور برادر حافظ سید محمد شاہ رضوی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا۔تقاریر کے بعد برادر سید رسول شاہ نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے جس کے دوران حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

تصویری جھلکیاں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بعثتِ رسولِ خاتم (ص) کی مناسبت سے عظیم الشان جشن منعقد

صدر محفل امام جمعہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام عزہ نے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو عید بعثتِ رسول خاتم صلی اللہ علیہ والہ و کی مبارکباد پیش کی اور بعثتِ نبوی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .